Home > Uncategorized > jo ghar se door hote hen

jo ghar se door hote hen

جو گھر سے دور ہوتے ہیں بہت مجبور ہوتے ہیں کبھی باغوں میں سوتے ہیں کبھی چھپ چھپ کے روتے ہیں گھروں کو یاد کرتے ہیں تو پھر فریاد کرتے ہیں مگر جو بے سہارا ہوں گھروں سے بے کنارا ہوں انہیں گھر کون دیتا ہے یہ خطرہ کون لیتا ہے

بڑی مشکل سے اک کمرہ جہاں کوئی نہ رہتا ہو نگر سے پار ملتا ہے بہت بے کار ملتا ہے تو پھر دو تین ہم جیسے ملا لیتے ہیں سب پیسے اور آپس میں یہ کہتے ہیں کہ مل جل کر ہی رہتے ہیں کوئی کھانا بنائے گا کوئی جھاڑو لگائے گا کوئی دھوئے گا سب کپڑے تو رہ لیں گے بڑے سکھ سے

مگر گرمی بھری راتیں تپش آلود سوغاتیں اور اوپر سے عجب کمرہ گھٹن اور حبس کا پہرہ تھکن سے چور ہوتے ہیں سکوں سے دور ہوتے ہیں بہت جی چاہتا ہے تب کہ ماں کو بھیج دے یارب جو اپنی گود میں لے لے ہمیں ٹھنڈی ہوا دے دے سلا دے نیند کچھ ایسی کہ ٹوٹے پھر نہ اک پل بھی

مگر کچھ بھی نہیں ہوتا تو کر لیتے ہیں سمجھوتہ کوئی دل میں بلکتا ہے کوئی پہروں سلگتا ہے جب اپنا کام کر کے ہم پلٹے ہیں تو آنکھیں نم مکاں ویران ملتا ہے بہت بے جان ملتا ہے خوشی معدوم رہتی ہے فضا مغموم رہتی ہے

بہت رنجور کیوں نہ ہوں بڑے مجبور کیوں نہ ہوں اوائل میں مہینے کے سب اپنے خوں پسینے کے جو پیسے جوڑ لیتے ہیں گھروں کو بھیج دیتے ہیں اور اپنے خط میں لکھتے ہیں ہم اپنا دھیان رکھتے ہیں بڑی خوش بخت گھڑیاں ہیں یہاں خوشیاں ہی خوشیاں ہیں

*With Best Regards,*

*Mohammad Iqbal, *

*Labour Department ,*

*Nass The Group,*

*Manama,Kingdom Of Bahrain.*

*Phone : +97317725522*

*mobile : +97339056265*

*Fax : +97317826037*

*iqbal@aanass.net *

*iqbalyat@gmail.com*

*www.nassgroup.com*

This e-mail is confidential and may contain legally privileged information. If you are not the intended recipient, you should not copy, distribute, disclose or use the information it contains, please e-mail the sender immediately and delete this message from your system. Note: e-mails are susceptible to corruption, interception and unauthorised amendment. Nass The Group, does not accept liability for any such changes, or for their consequences. You should be aware that we may monitor your e-mails and their content.



Categories: Uncategorized Tags: , , ,
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.